بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اٹھارہویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ایسے تمام عزائم ناکامی سے دوچار ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ایسے تمام عزائم ناکامی سے دوچار ہوں گے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے بلدیہ فیکٹری کے شہدا کی قربانی کو زندہ رکھنے کے لئے انکی یادگار بنائی جائے گی۔یہ بات انہوں نے منگل کو یوم مئی کے موقع پر وزیراعلی ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام مقررین نے لیبر اسٹرگل کی بات کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے جامع پالیسی دی مزدوروں کے حقوق سے متعلق اگر کوئی اہم پیش رفت کسی نے کی تو وہ پیپلز پارٹی نے کی ہے ہماری صنعتیں و ملازمین سوشل سیکیورٹی کی یقین بنائیں تو مزدور غریب نہیں رہیں گے انکے بچے اچھی تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔اٹھارویں ترمیم کے بعد اب بھی وفاقی حکومت ورکرز ویلفیر فنڈ وصول کر رہی ہے، جوکہ غیر آئینی ہے جب سے سندھ حکومت ورکرز ویلفیر فنڈ وصول کررہی ہے ہماری کلیکشن دس گنا زیادہ ہے بلدیہ فیکٹری کا سانحہ ہماری تاریخ کا بہت بھیانک واقعہ ہے ہم بلدیہ فیکٹری کے شہدا کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کے شہدا کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے ایک یادگار بنائی جائیگی۔ سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے اپنے خطاب میں شکاگو کے شہید مزدوروں کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کررہے ہیں اسلام آباد میں ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید ایئرپورٹ تھا اب نام تبدیل کر کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا گیا ہے اسکی ہم مزمت کرتے ہیں یہ حکومت کا شرمناک عمل ہے۔

سینیٹر میاں رضاربانی نے کہا کہ یہ کوئی ان ہونی بات نہیں دنیابھرمیں شہیدوں کے نام پر ایئرپورٹس بنائے جاتے ہیں جولوگ ووٹ اور اس کے تقدس کی بات کرتے ہیں انہیں اسکا خیال رکھنا چاہیئے تھا قائداعظم کی وفات کے بعد پاکستان کونیشنل سکیورٹی اسٹیٹ کادرجہ دے دیاگیا۔1974سے قائم یونینز کاتعلق دائیں بازو سے تھا ٹریڈ یونینز پرجوپابندیاں لگائی اس کا فائدہ قابض قوتوں کو ہوا مزدورکوتقسیم کرنے کے لئے کنٹریکٹ لیبر کی بنیادرکھی گئی۔

وفاقی سطح پر یکسوئی سے ہی مزدورکو حقوق مل سکتے ہیں۔ کنٹریکٹ لیبر کو ضیا الحق کا تحفہ ہیں مزدوروں کو تقسیم کرنے کے لئے کنٹریکٹ لیبر کی اصطلاح سامنے لائی گئی وفاق کی سطح پر یکسوئی سے ہی مزدوروں کو حقوق مل سکیں گے مزدور حقوق کے لئے سیاسی جماعتوں کو مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا سیاسی جماعتیں بھی کوا پریٹ بنتی جا رہی ہیں ایوان میں مزدوروں کے اپنے نمائندے ہونے چا  ہے۔

بنکنگ سیکٹر میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیکشن 22 بی کی وجہ سے کچل دیا گیا ہے پیپلز پارٹی سیکشن 22بی کے خاتمے کو منشور کا حصہ بنائے نجکاری پوری دنیا میں ناکام ہوچکی ہے کے ای ایس سی کی نجکاری کی پیپلز پارٹی نے مخالفت کی تھی کے الیکڑک کی نجکاری کا تجربہ ناکام ہوا دو وفاقی اداروں کی لڑائی کا خمیازہ کراچی والوں نے لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتا۔

صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و محنت سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلی ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ محنت کش ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں اج شکا گو کے ساتھ ساتھ بلدیہ فیکڑی کے شہیدوں کو بھی یاد کرنے کا دن ہے ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی لیبر پالیسی بنائی سابق صدر آصف زرداری نے مزدوروں کو صنعت میں حصہ دار بنا دیا آجر اجیر اور حکومت کے اشتراک سے کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں ۔

مزدوروں کے لئے بہت سی جگہوں پر نئے اسکول و اسپتال بنائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکڑی کے متاثرین کو جلد ہی 56 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا کہ سب سے اچھی قانون سازی اور لیبرپالیسی پیپلز پارٹی نے دی ہے مزدوروں کے لئے جتنا کام ہوا ہے اس سے کہیں زیادہ ہونا چاہئے تھا مزدوروں کو صرف پیپلز پارٹی سے امید ہے پرائیوٹ سیکٹر میں ٹریڈ یونینز کے حوالے سے برا حال ہے۔

بنکوں سے ٹریڈ یونینز ختم کر دی گئی ہیں کے الیکڑک میں ٹریڈیونین کو ختم کر دیا گیا ہے میرے کام میں پارٹی قیادت نے کبھی مداخلت نہیں کی مجھے کام کرتے ہوئے عدالتوں سے رکاوٹ آئی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب مزدوروں کے لئے سومو ٹو نوٹس کیوں نہیں لیتے عدالتی فیصلوں کی وجہ سے مجھے بھی استعفی دینا پڑا ہم نجکاری کے خلاف ہیں ۔

پرائیوٹ سیکٹر کے خلاف نہیں ملکی تاریخ میں نجکاری کے دوران ہوش ربا کرپشن کی گئی۔ وزیراعلی ہاس میں منعقدہ لیبر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب بڑا مسئلہ انفرا اسٹریکچر کا ہے سندھ حکومت اس طرف توجہ دے۔ محنت کشوں کے مسائل حل ہونا چاہئیں صنعتوں کو پانی بجلی نہیں مل رہی۔ ان مسائل کو حل کیا بجائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایمپلائرز ایسوسی ایشن مجید عزیز نے کہا کہ کارخانوں اور صنعتکاروں کی یونین نے سندھ حکومت کو مزدور کی کم سے کم تنخواہ کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے سندھ لیبر بورڈ کے ساتھ مل کر کم سے کم اجرت کا تعین کرے گا، مجید عزیز نے کہا کہ سائٹ ایریا کی صورتحال بہت خراب ہے اس پر توجہ دی جائے اس موقع پر مجید عزیز نے وزیر محنت اور سیکرٹری لیبر کے لیے گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…