منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

شیریں مزاری نے کہا ڈونٹ ٹچ می، میں نے کہا تم میں ٹچ کرنے والا ہے ہی کیا؟ عابد شیر علی کی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی، مراد سعید بارے بھی غلیظ زبان کا استعمال

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات سے قبل جہاں پاکستان کا سیاسی ماحول پوری طرح گرم ہو چکا ہے وہیں ایسے مناظر اور گفتگو بھی دیکھنے میں آرہی ہے جو کہ بالکل بھی سراہے جانے کے قابل نہیں ۔ ایسا ہی کچھ ن لیگ کی جانب سے دیکھنے میں آرہا ہے۔ تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے کے بعد سیاسی پارہ گرم ہوتے ہی ن لیگی رہنمائوں کی زبان بھی کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے

اور رانا ثنا کے پی ٹی آئی خواتین کے خلاف نازیبا بیان کے بعد اب عابد شیر علی کی بھی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری سے متعلق غلیظ زبان استعمال کئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عابد شیر علی کو ایسی گفتگو کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ عابد شیر علی شیریں مزاری کے بارے میں کس قسم کی غلیظ گفتگو کررہے ہیں۔ عابد شیر علی نےقومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنمائوں مراد سعید اور شیریں مزاری سے ہوئی مڈ بھیڑ پر ان کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی۔ اپنی تقریر میںلیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی بھی گھومنے آئی تھی ، ٹریکٹر ٹرالی نے کہا کہ ڈون ٹچ می، میں نے کہا کہ تم میں ٹچ کرنے کے لیے ہے ہی کیا۔ اتنا کہہ کر عابد شیر علی نے پاس کھڑے لوگوں سے بھی پوچھا کیا کہ اُس میں کچھ ٹچ کرنے والا ہے ؟ جس پر حاضرین نے کہا کہ ’’نہیں‘‘۔اس سے قبل عابد شیر علی کی اس حرکت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں لعن طعن کرتے ہوئے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے والوں کو کم از کم حکومت میں نہیں ہونا چاہئے۔ جو لوگ خواتین کی عزت کرنا نہیں جانتے وہ کسی عہدے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…