پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ میں جو خواتین کو جتنی بڑی گالی دیتا ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ ملتا ہے‘ سینیٹر مولا بخش چانڈیو

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین سے متعلق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو (ن) لیگ میں خواتین کو جتنی بڑی گالی دیتا ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ ملتا ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے رانا ثنا اللہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی توہین اور تذلیل (ن) لیگ کی گھٹی میں شامل ہے ۔

خواتین کو جو جتنی بڑی گالی نکالے (ن) لیگ میں اسے اتنا بڑا عہدہ ملتا ہے۔ گندی سیاست کے لئے خواتین پر کیچڑ اچھالنے کا گھٹیا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ بہت ہو گیا خواتین کی تذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی رانا ثنا اللہ ہیں جن کو مریم نواز کی کردار کشی پر بینظیر بھٹو نے پارٹی سے نکال دیا تھا، آج وہی رانا ثنا اللہ (ن) لیگی قیادت کی آنکھ کا تارا ہے، خواتین کے متعلق رانا ثنا اللہ کی بدزبانی پر لیگی قیادت کی خاموشی مشکوک ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا نواز شریف نے سیاست کا آغاز ہی مادر جمہوریت نصرت بھٹو اور محترمہ شہید کی کردار کشی سے کیا، یہ محترمہ کا ظرف تھا کہ اسی نواز شریف کی صاحبزادی پر کیچڑ اچھالنا برداشت نہیں کیا۔ نواز شریف کا ظرف یہ ہے کہ رانا ثنا اللہ کو مخالف خواتین کی کردار کشی پر لگا دیا،افسوس کے مریم نواز بھی خواتین کی کردار کشی پر خاموش ہیں، (ن) لیگ اور تحریک انصاف کا خواتین کے متعلق رویوں میں کوئی خاص فرق نہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کو جس طرح ہراساں جاتا ہے وہ بھی شرمناک ہے، مخالف سیاسی خواتین کی کردار کشی میں تحریک انصاف بھی (ن) لیگ سے کم نہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…