اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ٗوزیر دفاع خرم دستگیر

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ٗ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے علاقے میں کسی بھی بنیادی ڈھانچے کی ترقی یا انسانی وسائل کی ترقی کا اظہار تو کرنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ صوبے پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کو ان مسائل سے سے نکال کر ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے حکومتی صوبے خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے علاقے میں کسی بھی بنیادی ڈھانچے کی ترقی یا انسانی وسائل کی ترقی کا اظہار تو کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کے نقطہ نظر اور پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ووٹ کی بالادستی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کر رہے ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…