اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں آئی خواتین سے متعلق مسلم لیگ( ن) کے سینئیر رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نا زیبا زبان استعمال کی تھی۔اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بار میں نے عمران خان کا انٹرویو کیا تو میں نے عمران خان سے ان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے متعلق دو تین سوالات کیے۔انٹرویو ختم ہونے کے بعد عمران خان بار بار مجھے یہ درخواست
کرتے رہے کہ میرا ریحام خان سے متعلق کہا گیا جملہ انٹرویو سے کاٹ دیں کیونکہ مجھے یہ بات زیب نہیں دیتی کہ میں کسی خاتون سے متعلق ایسی کوئی بات کہوں۔دوسری طرف ریحام خان دن رات عمران خان کے خلاف لکھتی رہتی ہیں ۔مسلم لیگ ن کی جماعت کا یہ کلچررہا ہے کہ وہ خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھتے۔کچھ روز پہلے ہی عابد شیر علی نے بھی شیریں مزاری کے بارے میں ایسی گفتگو کی جو ٹی وی پر چلائی بھی نہیں جا سکتی۔