اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خدشہ خرابی کے باعث کتنے میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی؟

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی، این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئیں،سسٹم سے 1200میگاواٹ بجلی نکل گئی ، صورتحال کے باعث عارضی طور پر ملک میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنز ٹرمپ ہونے سے چار چشمہ پاور پلانٹس بند ہوگئے جس کے نتیجے میں 1200 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

اس ساری صورتحال کے باعث عارضی طور پر ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تین ایل این جی پاور پلانٹس ،حویلی بہادرشاہ ، بھیکی پاور پلانٹ اور بلوکیٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہیں، تینوں ایل این جی پاور پلانٹس 3600میگا واٹ صلاحیت کے حامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ ون اور چشمہ ٹو کی بحالی شام تک توقع ہے جبکہ چشمہ تھری اور چشمہ فور کی بحالی میں وقت لگ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کی طرف سے پانی کی کم طلب کے باعث پن بجلی کی پیداوار بھی کم ہے، نیلم جہلم پاور پلانٹ بھی تاحال ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی صورتحال کی وجہ سے قومی گرڈ کو بجلی شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ترجمان توانائی ڈویژن کے مطابق صوبوں سے کم طلب کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہے اور نئے نیلم جہلم پلانٹس بھی ٹیسٹنگ پر ہیں۔ فوری طور پر 220 کے وی کی این ٹی ڈی سی لائنز بحال کر دی گئی ہیں تاہم چشمہ نیوکلیئر پلانٹس سے بجلی کی بحالی میں کچھ وقت درکار ہے۔ رات گئے تک چشمہ 1 اور چشمہ 2 کی بحالی کا امکان ہے تاہم چشمہ 3 اور چشمہ 4 سے بجلی بحالی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ سسٹم کی حفاظت کیلئے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…