لاہور (آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت کے جج سیف اللہ ہنجرا نے اسد کھرل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میاں نوازشریف کا سرل المیڈا کو دیا گیا انٹرویو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے نوازشریف کے انٹرویو کے سکرین شاٹس عدالت میں پیش کئے اور کہا کہ حکومت نے متنازعہ انٹرویوکے باوجودنوازشریف کیخلاف کاروائی کے لئے اقدامات نہیں کئے،میاں نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دے کر ملکی سالمیت
کو داو پر لگایا،نوازشریف نے متنازعہ انٹرویو کے ذریعے قومی راز آشکار کئے اور آئین کے آرٹیکل ،چار کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،انہوں نے استدعا کی کہ متنازعہ انٹرویو دینے پر نوازشریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کی کاروائی کی جائے،عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ایف آئی اے نے آج بھی اپنی رپورٹ جمع نہ کروائی،عدالت نے کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ (ایم خالد)