اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خاتون کا شوہر ہی قاتل نکلا، جرم چھپانے کے لیے ڈکیتی کا رنگ دیا، ملزم نے افسوسناک جرم کا اعتراف کر لیا

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) پشاورپولیس نے 48 گھنٹے کے اندر خونی ،ڈکیتی کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،ملزم مقتولہ کا شوہر نکلا ،بیوی کو قتل کر نے کے بعدجرم کو چھپانے کیلئے ڈکیتی کا رنگ دیا ملزم سے مقتولہ کے 5 عدد موبائل سیٹ اور گاڑی برآمدکرلی۔ سائرہ سحر زوجہ محمد نثار سکنہ اسلام آباد نے28اپریل کوتھانہ پھندو میں رپورٹ درج کی کہ میں اپنی بہن کی قتل کی اطلاع ملنے پر بہن کے گھر آئی میری بہن کی شادی الیا س ولد محمد منان ساکن حاجی کیمپ اڈہ کیساتھ ہوئی تھی

گھریلوناچاقی کی بنا پراسے طلاق ہوئی پھر میری بہن کی شادی مسمی عبدا لباسط ولد جلیل سکنہ اعجاز آباد کیساتھ ہوئی آج میری بہن گھرمیں اکیلی تھی کہ اس دوران کوئی ملزم یا ملزمان نا معلوم گھر میں داخل ہو کر میری بہن پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا،سی سی پی او پشاو ر قاضی جمیل الرحمن نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ،اے ایس پی گلبہار حسن جہانگیر کی قیادت میں ایس ایچ او پھندو عرفان خان،انوسٹی گیشن آفیسر قیمت گل خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ مہارت سے مقدمہ کی تفتیش کر کے اصل حقائق سامنے لا کر قتل میں ملوث ملزم عبدالباسط ولد جلیل سکنہ اعجاز آباد مقتولہ نبیلہ کنول کا شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے انکے قبضے سے مقتولہ کے 5 عدد موبائیل سیٹ ،VXR موٹر کار نمبر VC.7422 اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 9mm پستول بمعہ 5 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزم نے اعتراف جرم قبول کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…