لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا آدمی ہے اور جھوٹے الزامات لگاتا ہے، وہ دن رات جھوٹ بولتا ہے، اس نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ میں نے جاوید صادق سے 27ارب روپے کی رشوت لی،عمران خان 20کروڑ عوام کی اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، عمران خان کے الزامات کا جواب دینا سچائی کی تضحیک ہے، ہزاروں مریضوں کیلئے جدید بلڈ ٹیسٹ کا نظام قائم ہو چکا ہے، لیب میں جدید مشینری رکھ دی گئی ہے،
پنجاب کے دور دراز علاقوں میں اس قسم کی سہولت میسر ہے، یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریض آرہے ہیں، ان کیلئے بہترین انتظام موجود ہے، بہترین قسم کی لیبز پورے پنجاب میں قائم کی جا رہی ہیں، لیب میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار ٹیسٹ کئے جا سکیں گے، پنجاب میں 40ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لیہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں (پی سی آر)لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں مریضوں کیلئے جدید بلڈ ٹیسٹ کا نظام قائم ہو چکا ہے، لیب میں جدید مشینری رکھ دی گئی ہے، پنجاب کے دور دراز علاقوں میں اس قسم کی سہولت میسر ہے، یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریض آرہے ہیں، ان کیلئے بہترین انتظام موجود ہے، بہترین قسم کی لیبز پورے پنجاب میں قائم کی جا رہی ہیں، لیب میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک یہاں 1500سی ٹی اسکین بالکل مفت کئے جاچکے ہیں، سی ٹی اسکین مشینیں 24گھنٹے کام کر رہی ہیں اور اس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے،ہالینڈ سے منگوائے گئے 20موبائل ہسپتال پنجاب کے دوردراز علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان ہسپتالوں کا عملہ خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ان ہسپتالوں میں ہر قسم کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پچھلے 10سے 15برس میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیلا ہے، ہم نے 9موبائل میڈیکل وینز منگوائی ہیں،
یہ موبائل وینز ہر جگہ پہنچ سکتی ہیں، ان کا عملہ اعلیٰ تربیت یافتہ ہے، حاملہ خواتین کی بروقت مدد کیلئے 30منٹ میں طبی عملہ پہنچ جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر خواتین کو متعلقہ ہسپتال تک پہنچایا جاتا ہے، ہسپتال کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے لیہ ہسپتال میں بہترین نظام موجود ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع سب سے پہلے ان سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، ہم ہسپتالوں میں بہترین ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جھوٹا آدمی ہے اور جھوٹے الزامات لگاتا ہے،
وہ دن رات جھوٹ بولتا ہے، اس نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ میں نے جاوید صادق سے 27ارب روپے کی رشوت لی اور مجھ پر عمران خان کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ میں نے عمران خان کو پانامہ کیس میں 10ارب روپے کی پیشکش کی ہے، عمران خان 20کروڑ عوام کی اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، عمران خان کے الزامات کا جواب دینا سچائی کی تضحیک ہے، پنجاب میں 40ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔