بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹوکن نمبر256، شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ہیلتھ کارڈ بنوایا، عمر پوچھنے پر کیا جواب دیا؟

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کارڈ بنوایا اور وزیر اعلی نے انٹری گیٹ پر نصب مشین سے 256 نمبر ٹوکن حاصل کیا اور باری کے تحت کارڈ بنوانے کے لئے کاؤنٹر پر پہنچے جہاں آپریٹر نےان کا نام اور دیگر کوائف پوچھ کر درج کئے اور کارڈ ایشو کیا۔وزیر اعلی نے آپریٹر کے عمر پوچھنے پر 48 سال بتا کر قہقہ لگایا ۔

اس موقع پر وہاں موجود حاضرین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ وزیر اعلی نے کارڈ سسٹم کو سراہا اور اسے نئے دور کاڈیجیٹل سسٹم قرار دیا۔ قبل ازیں وزیر اعلی نے وارڈ میں جاکر مریضوں کی عیادت کی ، ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں ، طبی عملے کے رویے اور اعلی معیار کی ادویات کے بارے میں استفسار کیا ۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے نئے ڈیجیٹل سسٹم کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے موبائل بائیومکینیکل ورکشاپ ، حاملہ خواتین کے لئے مخصوص ایمبولینسز ، موبائل ہیلتھ یونٹ کاروان صحت کا دورہ کیا اور اس کے مختلف افعال کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔وزیر اعلی نے ہاسپٹل ویسٹ تلف کرنے کے لئے مخصوص وین اور ان کے بارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پیتھالوجی لیب کا افتتاح کرنے کے بعد اس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔ صوبائی سیکرٹری صحت علی جان نے ہیماٹالوجی ، کیمسٹری ، پی ایس آر ، مالیکیولرلیب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین، صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر ،اعجاز اچلانہ ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان اوردیگر موجود تھے ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…