بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے ذہن میں فوج کے حوالے سے فتور ہے ، وہ جو قبر کھود رہے ہیں اس میں خود گریں گے ،سابق آرمی چیف کا دعویٰ

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ذہن میں فوج کے حوالے سے فتور ہے ، وہ جو قبر کھود رہے ہیں اس میں خود گریں گے ،میری منی ٹریل تلاش کی جارہی ہے جبکہ میرا ایک ڈالر کا اکاونٹ اور پراپرٹی نہیں ہے،سپریم کورٹ ملک میں اچھی تبدیلیاں لارہی ہے ، میں نہیں چاہتا کہ میرے آنے سے ان تبدیلیوں میں کوئی خلل پڑے ، پہلے خود پاکستان آیا تو مصیبت اپنے سر لے لی ، جب سب ٹھیک ہوجائیگا تو پاکستان آجاؤں گا۔آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے

ویڈیولنک کے ذریعے خطاب اور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میں پاکستان جلد آوں گا اور میرے آنے کے لئے مجھے پاکستان میں ایک خاص ماحول چاہیے اور میں بھی پاکستان میں جلسے کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت بہت تبدیلیاں آرہی ہیں اورسپریم کورٹ جو تبدیلیاں کررہا ہے وہ اچھی تبدیلیاں ہیں،موجودہ عدلیہ عدل و انصاف فراہم کررہی ہے تاہم میں نہیں چاہتا کہ میرے آنے سے ان تبدیلیوں میں خلل پیدا ہو ۔انہوں نے کہاکہ افتخار محمد چوہدری نواز شریف کا آدمی تھا میرے خلاف تھا مگر آج کی عدلیہ بہتر فیصلے کررہی ہے اور وہ وقت آئے گا جب یہ سب ٹھیک ہوجائے گا تب میں آجاؤں گا،ابھی آنے کی زبان نہیں دینا چاہتا جب زبان دوں گا تو ضرور آوں گا۔انہوں نے کہا کہ جو غیرریاستی مہم ملک میں چل رہی ہے اسکا جواب حکومت کو دینا چاہیے جو افغانستان اور انڈیا ملکر کررہے ہیں اسکا سب کو معلوم ہے،ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پختونوں کو امریکا کو حوالے کرنے کا مجھ پر الزام اور جھوٹ ہے جو غیر ریاستی عناصر اگر پاکستان میں تھے تو انھیں چاہے امریکا یا کوئی بھی لے جائے،کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا گیا تھا،امریکا سے اجازت لیکر اپنے ایک آفسر کو گونتاناموبے جیل بھجوایا تھا اور اس آفسر نے واپس آکر رپورٹ دی کہ گوانتاناموبے میں کوئی پاکستانی نہیں،

ہم نے پختونوں کو انکے حق دیئے ،امریکہ سے کہا کہ آپ نے پختونوں کو انکے حقوق نہیں دیئے اس لئے ناکامی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میری منی ٹریل تلاش کی جارہی ہے جبکہ میرا ایک ڈالر کا اکاونٹ اور پراپرٹی نہیں ہے،میری منی ٹریل میں دو صفر ضرور مل جائیں گے،میں نے پاکستان سے باہر جاکر اپنے زور بازو سے پیسہ کمایا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کو بہت مسائل درپیش ہیں مل بیٹھ کر حل تلاش کریں، آپس کے اختلافات سے پارٹی اندر سے کمزور ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ

جہاں عوام میرا اچھا استقبال کریں گے اس شہر آوں گا،مجھے امید ہے عوام میرے واپس آنے کا مطالبہ کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ووٹ کو یہ خود تو عزت دیتے نہیں، میں تو ووٹ کوعزت دیتا ہوں،1999 میں ملک کی حالت بہت خراب تھی،میرا ارادہ ٹیک اوور کا نہیں تھا،میرے سے پہلے آرمی چیف کو بھی نوازشریف نے نکالا ،جب مجھے بھارت جانے کے لئے کہا گیا تو فوج نے ایکشن لیا ،مارشل لگنے میں نواز شریف نے میرا کام آسان کیا تھا،میرے جہاز کا لینڈ نہیں کرنے دیا گیا تھا

مجھے بھارت جانے کا مشورہ دیا ،ان کے دماغ میں فوج کے حوالے سے فتور ہے یہ اپنے خوابوں میں بھی مجھے دیکھتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود اپنے پاوں پر کلہاڑا مارا اور بھیک مانگتے سعودی بادشاہ کے پاس گئے،شریف خاندان اپنی قبر خود کھود رہے ہیں خود اس میں گر جائیں گے، ابھی بھی حکومت مشینری پر نوازشریف کے لوگ لگے ہوئے ہیں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ اتوار کو عمران خان کے جلسہ میں بھی ایوب خان والا ولولہ تھا۔پرویز مشرف نے کہا کہ

میرا پاسپورٹ تین ماہ رینیو ہونے کے لئے دیا گیا جو میرے آئینی حق کے باوجود مجھے پاسپورٹ نہیں دیا گیا ،موجودہ عدلیہ افتخار چوہدری کے اثر سے نکل چکی ہے امید ہے اب انصاف ملے گا ،حالات بہتر ہوتے ہی واپس آجاوں گا ،جب میرے لئے سازگار ماحول والی حکومت آجائے گی تو واپس آجاؤں ،میں پہلے خود ملک میں آیا تھا اور مصیبت سر لی تھی ،میں نے کوئی کرپشن نہیں کی کسی عدالت نے سزا نہیں دی پھر بھی الیکشن لڑنے سے تاحیات روک دیا گیا ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…