اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

حکومت کی ایمنسٹی سکیم ناکام ، اوورسیز پاکستانیوں کا کالا دھن پاکستان لانے اور اسے سفید کرانے سے انکار ، حیران کن انکشافات

datetime 30  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی ایمنسٹی سکیم ناکام ہوگئی ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کالا دھن پاکستان لانے اور اسے سفید کرانے سے انکار کردیا۔ ایف بی آر کے پاس تاحال اندرون ملک کے علاوہ کسی بھی ملک سے کسی بھی پاکستانی شہری نے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایمنسٹی سکیم چند اربوں پتی پاکستانی جن کی بیرون ملک اربوں روپے کی غیر قانونی جائیدادیں ہیں

ان کو پاکستان منتقل اور ان کے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے متعارف کروائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم کے تحت اگر کوئی بھی بیرون ملک یا اندرون ملک سے پاکستانی ا پنا کالا دھن سفید کروانا چاہتا ہے تو اس پر نیب ، ایف آئی اے اور انکم ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوگا اور اس سے اس رقم کے بارے میں انکوائری نہیں ہوگی۔ حکومت نے ایمنسٹی سکیم فنانس بل میں دیدی ہے لیکن اس بل کی منظوری تاحال نہ ہوسکی ہے ، قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایمنسٹی سکیم کیخلاف ووٹ دیا ہے جبکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی سکیم کی ترامیم کے ساتھ منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایمنسٹی اسکیم کی پارلیمنٹ کی منظوری نہیں ہوتی تو کوئی بھی بیرون ملک یا اندرون ملک سے پاکستانی اس اسکیم پر اعتبار نہیں کرسکتا اور قانونی طور پر ایف آئی اے ، نیب اور انکم ٹیکس کے ادارے ایسی شخصیات کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی اس ا سکیم کو نظر انداز کردیا ہے جس کی بڑی وجہ موجودہ حکومت پر بھروسہ نہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے آن لائن نے ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…