ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو لاہوریوں نے مکملِ مسترد کردیا ہے ‘پرویز ملک

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو لاہوریوں نے مکملِ مسترد کردیا ہے ،نیازی سیاست چھوڑکر کوئی اور کام کر لیں،عوام سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں، ان شعبدہ بازوں نے 5برس کے دوران عوام کی خدمت کے بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں ۔

مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے۔نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ ن کو ملک کی عوام خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا عوام صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائیگی، عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا۔ ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول، کالج، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے، عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں، پنجاب میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…