پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ریڈیو پاکستان انتظامیہ کا کارنامہ ، تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر بوگس سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرانے کیلئے وزارت اطلاعات کو بھیج دیا، سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے باوجود ریڈیو پاکستان انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر بوگس سرٹیفیکیٹ عدالت میں جمع کرانے کیلئے وزارت اطلاعات کو بھیج د یا ۔ ریڈیو پاکستان ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیلی ویجز ، کنٹریکٹ اور ریگولر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے متعلقہ وزارت کو خط لکھا جس پر وزارت نے لیٹر نمبر849/2018 مورخہ 27-4-2018 کو ایک خط کے ذریعے ریڈیو

پاکستان انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ وہ فی الفور یکم مئی سے پہلے تمام تر ملازمین کی تنخواہیں ادا کرکے مذکورہ عدالت کو آگاہ کریں جبکہ دوسرا لیٹر وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اسی روز جاری کیا گیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ایک سرٹیفکیٹ بنا کر دیا جائے جس پر ڈائریکٹر فنانس نے ڈائریکٹر جنرل سے مشاورت کے بعد ایک بوگس سرٹیفیکیٹ تیارکرکے وزارت کو بھجوایا تاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرایا جاسکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے 977ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں جبکہ 2700 ملازمین مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں ہزاروں پنشنرز بھی موجود ہیں جن کی پنشن ہر ماہ ان کے اکاؤنٹس میں بھیجی جاتی تھی تاہم ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر جنرل اور فنانس ڈائریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی سرٹیفیکیٹ عدالت میں جمع کراکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے ڈائریکٹر فنانس احسن رضا نقوی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال موصول نہیں کی جبکہ دوسری جانب ریڈیو پاکستان یونین کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد سے موقف کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تنخواہوں کی ادائیگی اب تک نہیں ہوئی ہے اور جو حالات نظر آرہے ہیں آئندہ کئی روز تک مزید تنخواہیں ادا نہیں کی جائینگی ۔جعلی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے سوال پرانہوں نے بتایا کہ یہ بات ان کے علم میں آئی ہے تاہم تنخواہوں کی ادائیگی جب نہیں کی گئی تو سرٹیفیکیٹ خود بخود جعلی ثابت ہو گا اوراس حوالے سے عدالت کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…