اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماضی کی ممتاز سیاستدان سیدہ عابدہ حسین سیاسی میدان میں خود کو اکیلا پاکر مایوس ہوگئی ہیں اور خود کو اپنے گھر تک محدود کر رکھا ہے۔ عام انتخابات سر پر ہیں جبکہ عابدہ حسین ابھی تک الائنس بنانا تو کجا انتخابی سیاست سے ہی خود کو دستبردار کرنے پر سوچ رہی ہیں۔عابد حسین کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بنیادی طور پر اکیلا پن پر عابدہ حسین پر مایوسی کے بادل چھا گئے ہیں کیونکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی۔ ن لیگ ‘ پیپلزپارٹی ان کو قبول کرنے پر تیار ہی نہیں
اب میاں بیوی یعنی فخر امام اور عابدہ حسین سیاسی کسمپرسی کی زندگی گزرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کا واحد بیٹا عابد امام پر بری نوعیت کا مقدمہ کا فیصلہ بھی موجود ہے جو منظر عام پر آنے کے بعد حلقہ انتخابات میں ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچائے گا۔ عابدہ حسین ماضی میں ممتاز سیاستدان تھیں لیکن ان کی غلیظ گالیوں اور بداخلاقی سے جھنگ کی عوام ان سے منہ موڑ چکی ہے اور کوئی کامیابی سیاسی شخصیت ان کے ساتھ اب اتحاد کرنے کو تیار نہیں۔ عابدہ حسین کی وجہ سے ان کی ہونہار بیٹی اور دوررس نظر رکھنے والی سینیٹر صغریٰ امام کا مستقبل بھی مخدوش ہوتا نظر آرہا ہے۔