بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن 2018کیلئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کا آخری دن ، اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو کیسے یقینی بنا سکتے ہیں؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کا ( آج) آخری دن ہے ، ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر

یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنرجا کر اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن مطابق ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک الیکشن 2018 کے لیے انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر تشریف لائیں اور اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk ، قریبی ڈسپلے سینٹرز اور ضلعی الیکشن کمیشنر دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ووٹ کے اندراج / منتقلی لیے فارم 15, ،اخراج / اعتراض کے لئے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 جمع کروایا جائے گا۔فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کی جائے اور فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں۔ووٹ کا اندراج اور منتقلی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشنرز کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں اضلاع میں جاری کام کی مانیٹرنگ کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…