منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 ء کے خلاف لاہور کے علاوہ بیشتر بڑے شہروں میں میڈیکل سٹور چار روز سے بند، مریض پریشان، ہڑتال کب تک رہے گی ؟

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث لاہور صوبے کے بیشتر شہروں میں مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل اسٹورز بند رہے جس کی وجہ سے مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے پیر کے روز ناصر باغ میں جمع ہو کر احتجاج کا بھی اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017ء میں ترمیم کے خلاف لاہور ،ملتان، گوجرانوالہ، کبیروالا،

راجن پور، وہاڑی، منڈی بہاؤاالدین، جھنگ، بہاولپور سمیت بیشتر شہروں کی تمام میڈیسن مارکیٹیں مسلسل چوتھے روز بھی بند رہیں جس کے باعث بیمار خصوصاً آپریشن کے مراحل سے گزرنے والے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان ہیں ۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لئے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔گزشتہ روز مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہڑتال جاری رکھنے کے ساتھ آج ناصر باغ میں جمع ہو کر احتجاج کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…