بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یو ٹیوب دیکھ کر اپنا بچہ خود ہی پیدا کر لیا، خاتون کا انوکھا کارنامہ جسے سن کے سب سٹپٹا کر رہ گئے

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر مسئلے کا حل انٹرنیٹ پر موجود ہے، لوگ کمپیوٹر، موبائل استعمال کرکے کئی مشکلات کا حل تلاش کر لیتے ہیں ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک لڑکی نے کیا اس نے یوٹیوب پر ٹیوٹورئیل دیکھ کر ایسا کام کیا

کہ آج تک دنیا میں کسی نے نہیں کیا ہو گا heart.co.uk کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ ٹیا فری مین نامی لڑکی جو امریکی ریاست ٹینیسی کےشہر نیشوائیل کی رہائشی ہے چھٹیاں منانے کے لیے جرمنی جا رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیا حاملہ تھی اور اگلے چند گھنٹوں میں اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی، راستے میں ٹیافری کو سترہ گھنٹے کے لیے ترکی میں رکنا تھا اور امکان یہی تھا کہ وہیں اسے زچگی کا مرحلہ درپیش آئے گا، یہ سوچتے ہوئے ٹیافری نے یوٹیوب پر بچے کی پیدائش کے ٹیوٹورئیلز دیکھنا شروع کر دیے اور جب ترکی کے شہر استنبول میں اسے دردِ زہ لاحق ہوا تو اس نے ان ٹیوٹورئیلز سے سیکھے گئے طریقے کے مطابق خود ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ٹیافری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ میں ایک غیرملک میں تھی جہاں کسی کو بھی انگریزی نہیں آتی تھی، میں نے ہوٹل کے عملے سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی مجھے کچھ بتانے میں ناکام رہے۔ مجھے ترکی کے ایمرجنسی نمبر کا بھی نہیں پتہ تھا، اس موقع پر میں نے پریشان ہونے کی بجائے کچھ دیر سوچا اور پھر یوٹیوب پر ٹیوٹورئیلز دیکھنے لگی اور ان کے مطابق خود ہی اپنی زچگی کر ڈالی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…