بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف فوج کو بدنام کرنے کیلئے عالمی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، پاکستان کی فوج اور عدلیہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مفتا لگ گیا ہے ،شہباز شریف مریم نواز کے سامنے کیا نہیں کر سکتا؟ شیخ رشید کا دعویٰ

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج اور عدلیہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہیں، آج پاکستان میں پانی ، گیس بجلی اور نوکری نہیں ہے ، شریف خاندان کی سیاست مزید نہیں دیکھ رہا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مفتا لگ گیا ہے ، میں عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نیا صدر پھس ہو گیا ہے ،وہ تو مریم نواز کے سامنے بھی نہیں بول سکتا ۔ ایک چور جاتا ہے تو دوسرا چور آجاتا ہے ۔وہ اتوارکو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے

خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کہ تبدیلی چاہتا ہوں ۔ لاہور سوتا ہے تو قوم سو جاتی ہے ۔ لاہور جاگتا ہے تو قوم جاگ جاتی ہے ۔ لاہور پاکستان کا جوش ہے ، چین نے کرپشن میں ملوث 440 لوگوں کو نکالا ہے ۔ آج پاکستان میں پانی ، گیس بجلی اور نوکری نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست مزید نہیں دیکھ رہا ۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مفتا لگ گیا ہے ۔ پاکستان کی فوج اور عدلیہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہیں ۔ میں عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں ۔ عمران خان کا دامن صاف ہے اس لئے اس کے ساتھ ہوں ۔ عمران خان قائد اعظم کے خواب کی تعمبیر ہیں ۔ پاک فوج کا تشخص خراب کرنے کی عالمی سازش ہو رہی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نیا صدر پھس ہو گیا ہے ۔ وہ تو مریم نواز کے سامنے بھی نہیں بول سکتا ۔ ایک چور جاتا ہے تو دوسرا چور آجاتا ہے ۔ میں سچ کا ساتھ دوں گا ۔ خواہش ہے کہ وقت پر انتخابات ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ چلے ہوئے کارتوس انقلاب نہیں لا سکتے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلایا ہے ۔ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے ۔ مجھے عمران خان سے بہتر سیاست میں کوئی شخص نظر نہیں آتا ۔ پچھلے چار سال میں 34 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ جان دے دوں گا مگرختم نبوت کے خلاف قانون پاس نہیں ہونے دوں گا ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…