پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کے دعوے جھوٹ کے پلندے نکلے،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کے بجٹ سے قبل سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں نئے منصوبے شامل نے کرنے کے دعوے جھوٹ کے پلندے نکلے۔مالی سال 2018-19کے پی ایس ڈی پی میں شامل مجموعی طور پر 1276ترقیاتی منصوبوں میں سے 536نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں، سب سے زیادہ 79منصوبے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) ، داخلہ ڈویژن کو 72، ایچ ای سی کو43، وزارعت کیڈ کو34، آبی وسائل ڈویژن کو 27، قومی صحت ڈویژن کو

37 اور ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن کو 10نئے منصوبے دیئے گئے،جبکہ8 سپیشل پروگرامز کیلئے 133.5ارب روپے رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بجٹ سے قبل حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے پورے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے پر تحفظات کی وجہ سے حکومت مالی سال2018-19کے پی ایس ڈی پی میں نئے منصوبے شامل نہیں کریگی،صرف پہلے سے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کئے جائیں گے،وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل نے بھی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی میں اپوزیشن کے احتجاج پر نئے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 3، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے1، کیبنٹ ڈویژن کے 2، کیڈ ڈویژن کے 34 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ کیڈ منصوبوں میں اسلام آباد میں کینسر ہسپتال، فیڈرل میڈیکل کالج ، پمز میں فی میل ڈاکٹرز کیلئے ہوسٹلز اور پمز ہسپتال کے مختلف وارڈز کی توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں موسمعیاتی تبدیلی ڈویژن کے 2، کامرس ڈویژن کے 5 نئے منصوبے شامل ہیں، پی ایس ڈی پی میں

مواصلات ڈویژن کے مجموعی طور پر 82نئے منصوبے شامل ہیں جس میں صرف این ایچ اے کے 79منصوبے شامل ہیں، بجٹ میں ڈویفنس ڈویژن کے 2، دفاعی پیداوار ڈویژن کے 1، اکنامکس افیئر ڈویژن 1، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن1، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویژن کے 9، فنانس ڈویژن کے 23، خارجہ ڈویژن 3، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈویژن کے 43، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 8، انسانی حقوق ڈویژن کے 3، صنعت و پیداوار ڈویژن کے 5، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے 13،

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے 7، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے 5 نئے منصوبے شامل ہیں۔ سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں داخلہ ڈویژن کے 72، کشمیر ایفیرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کے 11، قانون و انصاف ڈویژن کے 7، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے 9، انسداد منشیات ڈویژن کے 4، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے 9، قومی صحت ڈویژن کے 37، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے 6، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 8،

اور پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی کا 1نیا منصوبہ شامل ہے۔ سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں پیٹرولیم ڈویژن کے 5، ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن کے 12، پوسٹل سروسز ڈویژن کے 4، ریلوے ڈویژن کے 10، ریونیو ڈویژن کے 24، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے 11، سیفران ڈویژن کا 1، شماریات ڈویژن کے 2، سپارکو کے 3، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے 2، پاور ڈویژن کے 18 اور آبی ذخائر ڈویژن کے 27نئے منصوبے شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے 8 سپیشل پروگرامز کیلئے 133.5ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…