پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

بھارت الزام تراشی کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے ،پاک آرمی کا انتباہ

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او )پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا معاملہ ڈی جی ایم او بھارت کیساتھ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت الزام تراشی کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے اور دیر پا امن کیلئے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدوں کی پابندی کرے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بھارت کے ڈی جی ایم او کے ساتھ ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور فائر بندی معاہدے کی

خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ رواں سال اب تک بھارتی فائرنگ سے 219 معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں، ان شہداء میں 112 خواتین اور 20 بجے شامل ہیں۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے کہا کہ بھارت کے ایسے غیر پیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی اقدامات امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت الزام تراشی کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے اور دیر پا امن کیلئے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدوں کی پابندی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…