پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

سیاسی تربیت کی وجہ سے نواز شریف اوپر سے ہدایت کا کوئی اور مطلب لے ہی نہیں سکتے،احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان کی نواز شریف پر شدید تنقید

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے

پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف اپنے گریبان میں جھانکیں ،ان کے منہ سے جمہوریت اور جمہوری روایات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، انہیں احتساب کے وقت جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی سیاسی تربیت کی وجہ سے اوپر سے ہدایت کا کوئی اور مطلب لے ہی نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد 22 سالوں پر مشتمل ہے اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کے پرودا ہوتے تو ابتدا ہی میں کامیاب ہوجاتے جیسے نوازشریف ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 25 سال پاکستان پر اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہی حکومت کی ،جو باتیں سابق وزیراعظم کو سوٹ کرتی ہیں وہ انہیں ہی جمہوریت سمجھتے ہیں۔سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے تو پی پی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی ہے اور بلوچستان کے امیدوار کو کامیاب کرایا ہے ۔ وہ انہیں ہی جمہوریت سمجھتے ہیں۔سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے تو پی پی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی ہے اور بلوچستان کے امیدوار کو کامیاب کرایا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…