سپریم کورٹ نے توقیر شاہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نام ہونے کے باوجود تقرری کیسے ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کا استفسار

28  اپریل‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے حکومت کو توقیر شاہ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں تقرری کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی روکنے کاحکم دیدیا ۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توقیرشاہ کی بیرون ملک تقرری کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی ۔ توقیر شاہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا

کہ مجھے کوئی عدالتی نوٹس موصول نہیں ہوا میڈیا کی رپورٹ دیکھی جس میں بتایا گیا تھا کہ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو میری تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم د دیا ہے میرا مکمل سروس ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، اس لئے میں اپنا سروس ریکارڈ لے کر عدالت میں پیش ہوا ہوں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے توقیر شاہ کی کارکردگی رپورٹ دیکھنے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمیں آپکی کارکردگی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم نے دیکھنا ہے کہ آپکی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں تقرری کیسے ہوئی اور آپ کی تقرری میں کی گئی توسیع کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری سے استفسار کیا کہ آپ کی تقرری کیسے ہو ئی جبکہ آپ کا نام سانحہ ماؤڈل ٹاؤن میں تھا۔ جس پر توقیر شاہ نے جواب دیا میں سانحہ ماڈل ٹان کی ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔توقیر شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ 8مئی کو ڈبلیو ٹی او ممبران ممالک کی کانفرنس ہے، پاکستان اس میں کنوینر ہے لہٰذا بیرون ملک جانے سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔ تاہم چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ عدالت نے توقیر شاہ کی بیرون ملک جانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ حکومت توقیر شاہ کی تقرری میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…