342 کے منتخب ایوان کو بائی پاس کر کے ایک غیر منتخب شخص کے ذریعے بجٹ پیش کرا کر ایوان کا استحقاق مجروح کیا گیا، غیر منتخب لوگوں کے ذریعے ایوان کی بالادستی تسلیم نہیں،اس آرٹیکل کی تشریخ سپریم کورٹ کر سکتی ہے

28  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد ( این این آئی)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کل غیر منتخب شخص کو بجٹ پیش کرنے کی اجازات دے کر نواز شریف کی ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ کو مسترد کردیا،آئین کی غلط تشریخ کر کے آئین کا مذاق اُڑایا گیا،342

کے ایوان میں ایک بھی شخص نہ ملا جو بجٹ پیش کرتا۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 342 کے منتخب ایوان کو بائی پاس کر کے ایک غیر منتخب شخص کے ذریعے ایوان کا استحقاق مجروح کیا گیا، اس پر تحریک استحقاق بنتا ہے،حکومت نے بجٹ تو پیش کردی ہے مگر اس کو پاس کرا نا آسان نہیں، آئین کے آرٹیکل91 کے مطابق جس شخص کو وزیر مقرر کیا جاتا ہے اس کو چھ ماہ میں منتخب ہو کر ایوان کا حصہ بننا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چارماہ سے زیادہ کا بجٹ پیش نہیں کرسکتی،موجودہ بجٹ صرف الیکشن بجٹ ہے، اس سے آنے والی حکومت کیلئے مشکلات گی، انہوں نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ صحافی کے سوال کہ ’’پیپلز پارٹی ایوان کی بالادستی پر یقین رکھتی پھر بھی عدالتی سے نوٹس لینے کی بات کرتی ہے ‘‘ کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہ ہم ایوان کی بالا دستی ایوان کے اندر تسلیم کرتے ہیں، ایوان کے باہر کے لوگوں کی بالادستی تسلیم نہیں،غیر منتخب شخص کو آئین کی جس آرٹیکل کے تحت وزیر بنایا گیا اس کی تشریخ پارلیمنٹ نہیں عدالت کرسکتی ہے۔قبل ازیں سید خورشید شاہ نے پروین شاکر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نامور شعراء کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے شمع جلا کر شعراء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…