نیازی نے خیبرپختونخواہ کو تباہ کردیا،اب انہیں واپس بنی گالہ جانا ہوگا،خود کو اصول پسند کہنے والا نیازی سینیٹ الیکشن میں ’’وصولی‘‘ پر لگ گیا ، شہبازشریف کا دعویٰ

28  اپریل‬‮  2018

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے خیبرپختونخواہ کو تباہ وبرباد اور سارا پشاور کھود کے رکھ دیا ہے ،کے پی کے کو ’’کھا پی‘‘ کے اب لاہور جارہا ہے ،ایک ارب درخت لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالے جھوٹوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ،نیازی کہتے تھے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے کہاں ہے وہ بجلی؟خود کو اصول پسند کہنے والا نیازی سینیٹ الیکشن میں ’’وصولی‘‘ پر لگ گیا ،کے پی کے میں احتساب کمیشن پر 70کروڑ خرچ کیے

مگر ایک کیس بھی یہاں نہیں سنا گیا ، کرپشن کیخلاف جہاد کرنیوالے کے صوبے میں خیبربنک سکینڈل آیا تو احتساب کمیشن ہی بند کردیا،ہمیں کے پی کے عوام نے موقع دیا تو دانش سکول ، یونیورسٹی ، میٹرو بس بنائیں گے ، عوام کو روزگار کیلئے بغیر سود قرضے فراہم کریں گے ، ہزاروں میگاواٹ بجلی خیبرپختونخواہ میں بنائیں گے ،اب نیازی صاحب کو خیبرپختونخواہ سے واپس بنی گالا جانا ہو گا یہاں پر (ن)لیگ کو آنا ہو گا ۔وزیراعلی پنجاب نے مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے پہلے میں پشاور آیا تو ہیلی کاپٹر سے دیکھا تو پورا پشاور کھدا پڑا تھا اور باغوں کا شہر تباہ ہوا پڑا دیکھا ،میں نے سوچا تھا نیا خیبرپختونخواہ بن گیا ہو گا مگر پی ٹی آئی نے نیا خیبرپختونخوا بنانے کی بجائے پرانے کو بھی تباہ وبرباد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب ہم نے لاہور میٹرو بنائی تو نیازی صاحب نے اسے جنگلا بس کہا اور کہا کہ ہم میٹرو نہیں بنائیں گے ہم صوبے میں ہسپتال ، سکول ،یونیورسٹیاں اور بجلی بنائیں گے مگر آج وہ 75ارب روپے سے میٹرو بنا رہا ہے جس پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوسکا مگر ہم نے 11ماہ میں لاہور میٹرو بس سروس مکمل کی اگر کے پی کے عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم پانچ ماہ میں میٹرو مکمل کریں گے ۔نیازی صاحب نے دن رات جھوٹ بولا اور ایک ہسپتال تک کے پی کے میں نہیں بنایا کوئی نیا سکول اور یونیورسٹی تک نہیں بنائی۔

انہوں نے کہاکہ جب قوم کی بیٹی عاصمہ کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے کوئی لیبارٹری کے پی کے میں موجود تھی مگر ہم نے کہا پنجاب اور لاہور آپ کا ہے آپ وہاں سے ٹیسٹ کروا لیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا نام ہے اور جتنا حق آپ کا کے پی کے پر ہے اتنا ہی حق پنجاب پر ہے آپ پنجاب کے ہسپتالوں سے فری علاج کروائیں یہ آپ کا حق ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ عمران نیازی نے کہا ایک ارب درخت لگا کر ریکارڈ قائم کروں گا

مگر انہوں نے صرف جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ،عمران نیازی نے احتساب کمیشن پر 70کروڑ روپے خرچ کیے مگر ایک کیس بھی اس میں نہیں سنا گیا،عمران خان نے کہا ہم خیبرپختونخواہ میں پانچ سالوں میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے مگر یہاں کوئی بجلی پیدا نہیں ہو سکی ۔انہوں نے کہاکہ ہم سی پیک کے تحت بجلی کے ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے لگائے اور بجلی پیدا کی اور لوڈ شیڈنگ کا تقریبا خاتمہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خود کو اصول پسند سمجھتا ہے اور یہ اصول والا

شخص جب کہتا ہے کہ کرپشن کے خلاف جہاد کروں گا لیکن جب خیبربنک سکینڈل آیا تو اس شخص کے اصول کہاں چلے گئے ؟ اور جب سینیٹ الیکشن آیا تو یہ اصول والا شخص ’’وصول‘‘ پر لگ گیا۔شہبازشریف نے کہا کہ سنا ہے عمران خان لاہور کو فتح کرنے جارہے ہیں اور یہ لوگ اب کے پی کے کو ’’کھا پی کے‘‘ لاہور جارہے ہیں ۔اس شخص نے 2014ء میں دھرنے دیا اور چینی صدر نے پاکستان آنا تھا جس کی راہ میں روڑے اٹکائے جس سے پاکستان کا شدید نقصان ہوا اور ان دھرنوں کا فائدہ بھارت

اور مودی کو پہنچا عمران خان کو دھرنوں کی بجائے سوات ، کلام ، پشاور ،مردان میں کام کرنا چاہیے تھا جہاں تعلیم ، صحت اور روزگار تک میسر نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیاگلی میں مزے اڑا رہے تھے جب کہ پنجاب میں آیا تو ہم نے اس کا مقابلہ کیا ۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ زرداری اور نیازی خود کو ایک اور ایک گیارہ (1+1=11) سمجھتے ہیں مگر ہم ان کو نودوگیارہ(9211)کردیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 17ارب روپے سکول کے یتیم

بچوں کو وظیفے دیئے اور ان سکولوں سے پڑھ کر یتیم بچے آج ڈاکٹرز اور انجینئر بن گئے ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر 2018ء میں کے پی کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا تو یہاں پر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کروں گا اور پانچ لاکھ بچوں کو وظائف دینگے اور یہاں کے عوام کو عظیم قوم بناؤں گا ، کے پی کے میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال بناؤں گا ،پنجاب کی طرح یہاں پر بھی دانش سکولوں بناؤں گا جن میں غریبوں کے بچوں کو مفت تعلیم ، مفت کتابیں ، مفت وردی ملے گی اور ہر ضلع میں دانش سکول بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مردان، پشاور ، کوہستان سمیت ہر شہر میں پنجاب طرز کی روزگار سکیم بنائیں گے اور بے روزگار نوجوان بچوں اور بچیوں کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 40ارب روپے کے بغیر سود بے روزگاروں کو قرضے دیئے جو آج اپنے کاروبار کررہے ہیں اور دو کروڑ لوگوں نے وزیراعلیٰ روزگار سکیم سے فائدہ اٹھایا ، ہم نے پنجاب میں 100ارب روپے لگا کر ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر کے پی کے عوام نے ہمیں آئندہ الیکشن میں منتخب کیا

تو ہم خیبرپختونخواہ کو پاکستان کا سب سے آگے بڑھنے والا صوبہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہم نے کسانوں کو آدھی قیمت پر کھادیں دیں ، ٹیوب ویل پر لاکھوں روپے سبسڈی دی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ فصلیں اور اجناس اگا سکیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پاکستان میں سی پیک لائے اور ملک سے اندھیرے ختم کیے اور میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ یہ تمام پروگرام آپ کے صوبے کے ہر ضلع میں شروع کریں گے ۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…