منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کیا اب عدلیہ بھی سیاسی تنازعات کا حصہ بنے گی؟ تحریک انصاف عدلیہ سے وہ کام لینا چاہتی ہے جو وہ خود نہ کرسکی، عدلیہ کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے،احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کیا اب عدلیہ بھی سیاسی تنازعات کا حصہ بنے گی؟ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ سے وہ کام لینا چاہتی ہے جو وہ خود نہیں کرسکی‘ عدلیہ کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، یہ پاکستان کا بڑا نقصان ہورہا ہے، عدلیہ کیلئے ہم سب نے بڑی قربانیاں دیں ہین اسے متنازعہ نہیں ہونے چا ہئے، اگر کسی ملک کے چیف جسٹس کیخلاف جلسے یا جلوس میں آواز اٹھے یہ افسوسناک ہے، اگر عدلیہ بدستور فیصلے کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم نہیں روکیں گے۔

ماڈل ٹان لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ 70 سال سے آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے، اب اسے ختم کرنا چاہئے، پاکستان میں بے یقینی پیدا کرنے کا مقصد ہے کہ ہماری 5سال کی کامیابیوں کو دا پر لگادیا جائے، نوازشریف نے بھی واضح کہا ہے کہ خفیہ طاقتوں کے ساتھ والا مفروضہ اب غلط ثابت کرنا ہوگا، عوام اب باشعور ہیں اور تجربے و ترقی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میرے خلاف کل کی بجائے آج ہی عدالت چلی جائے، میرے اقامے کی نوعیت الگ ہے اور سب کو پتہ ہے، میں مدینہ منورہ کے ایک ایڈوائزری بورڈ میں شامل تھا، جو سیاسی مقاصد جنہیں پی ٹی آئی بیلٹ کے ذریعے حاصل نہیں کرسکی وہ عدالتی طریقے سے حاصل کررہی ہے، پی ٹی آئی کا نوازشریف کے خلاف ایجنڈا عدالتی طریقے سے پورا ہورہا ہے، پی ٹی آئی عدلیہ سے وہ کام لینا چاہتی ہے جو وہ خود نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ کیا اب عدلیہ بھی سیاسی تنازعات کا حصہ بنے گی، عدلیہ کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، یہ پاکستان کا بڑا نقصان ہورہا ہے، عدلیہ کیلئے ہم سب نے بڑی قربانیاں دیں ہین اسے متنازعہ نہیں ہونیچاہئے، اگر کسی ملک کے چیف جسٹس کیخلاف جلسے یا جلوس میں آواز اٹھے یہ افسوسناک ہے، اگر عدلیہ بدستور فیصلے کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم نہیں روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ

ہمیں نئے نئے نسخے لکھ کر دئیے جاتے ہیں،بار بار ڈاکٹر تبدیل کرائے جاتے ہیں، پاکستان کو اب چلنے دیں، بار بار ڈاکٹر تبدیل کرنے سے علاج نہیں ہوتا، بلوچستان میں قومی جماعت کا تختہ الٹ کر علاقائی جماعت کو لایا گیا، جنوبی پنجاب میں بھی قومی جماعت کو توڑ کر علاقائی جماعت کو کھڑا کردیاالیکشن میں جس نے رکاوٹ ڈالی وہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…