بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ مجلس عمل کے بعد نئے مذہبی سیاسی انتخابی اتحاد کی تیاریاں، نئے دینی انتخابی اتحاد کا مرکزی قائد کس شخصیت کو بنایا جائے گا؟ تہلکہ خیز خبر سامنے آ گئی

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد نئے مذہبی سیاسی انتخابی اتحاد کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ، نئے دینی اتخابی اتحاد کے مرکزی قائد مولانا سمیع الحق کو بنانے کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد دو مئی کو کنونشن سنٹر میں ملک گیر کنونشن سنٹر کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ جب کہ دوسری جانب ایک دوسرے ممکنہ دینی

اتحاد کیلئے قائدین کے درمیاں مشاورتی عمل تیز کر دیا گیاہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق ابھی تک نئے دینیاتحاد کا نام سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس میں نمایاں نام جمیعت علمائے پاکستان کے داکٹر ابوالخیر محمد زبیر ، مولانا سمیع الحق اور مولانا محمد احمد لدھیانوی کا لیا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جے یوپی نورانی گروپ کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے حالیہ دنوں میں مولانا سمیع الحق سے ان کے مدرسے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ملاقات بھی کی ہے جس میں ابتدائی خدو خال طے پا گے ہیں دوسری جانب یہ بھی کہا جارہاہے کہ اس گروپ میں جماعت اہلسنت کے مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی شامل ہوں گے ذرائع کے مطابق ایک طرف ایم ایم اے کیجانب سے مسلم لیگ ن جھکاو دکھائی دیا جارہاہے تو دوسری جانب مجوزہ گروپ کی حمایت کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے تیزی دکھانی شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے حیدر آباد مین ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی ہے اور آنے والے الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیاہے ۔ جب اس بارے میں مولانا سمیع الحق سے رابطہ کرنے کیکوشش کی تو رابطہ نہ ہو سکاالبتہ انکے پولیٹیکل سیکرٹری یوسف خان کے مطابق دینی قیادت کا ایک دوسرے سے رابطے جاری رہیتے ہیں مجوزہ دینی اتحاد کے بارے مین ان کا کہناتھا اس کی تفصیلات مولانا سمیع الحق خود ہی بتا سکتے ہیں



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…