بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت میں ایک دن میں 12 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، فی منٹ کتنے لاکھ ڈالر ان کی جیب میں گئے؟ حیران کن انکشاف

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے امیرترین شخص کی دولت میں ایک دن میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،امازون کمپنی کے بانی فی منٹ 83 لاکھ 33 ہزار ڈالر جیب میں ڈالتے رہے،یہ دن اقتصادیات کی دنیا میں اس لیے تاریخی قرار دے دیا گیا۔ بلوم برگ نیوز ایجنسی کے مطابق 26اپریل کودنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے ایک اہم دن تصور کیا جائیگا۔ یہ دن اقتصادیات کی دنیا میں اس لیے تاریخی قرار دیا گیا ہے کہ اس تاریخ کو دنیا کیایک امیر ترین شخصت کی دولت میں ایک جھٹکے کے ساتھ

12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ وہ ہرگھنٹے 500 ملین ڈالر اور فی منٹ 83 لاکھ 33 ہزار ڈالر اپنی جیب میں ڈالتے رہے ہیں۔آن لائن کاروبار میں مشہور امریکا کی ’امازون‘ کمپنی بانی چیئرمین ’جیف بیزوز‘ جمعرات کے روز ہونے والی خریدو فروخت میں ایک منٹ میں 83 لاکھ 33 ہزار اور ایک سیکنڈ یعنی 1 لاکھ 39 ہزار ڈالر کماتے رہے۔ 54 سالہ جیف بیزوس کی مجموعی دولت ایک کھرب 34 ارب ڈالر سے زاید ہے۔ یہ خبر عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا بھی مرکز بنی جس میں بتایا گیاکہ امازون کمپنی کے مالک کی مجموعی دولت میں ایک ہی دن میں 6.3 فی صد اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں اس کے حصص کی قیمت 1614 ہے اور ایک روز میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔بلومبرگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چار ماہ کے دوران بیزوس کی دولت میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ برس کے آخر میں اس کی دولت 1 کھرب ڈالر تھ جب کہ رواں ماہ اپریل میں سامنے آنے والے اعدود شمار کے مطابق اس کی مالیت 1 ارب 34 کھرب ڈالر ہوگئی ہے۔ اوسطا ہر ماہ ان کی دولت میں 8 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہر روز وہ 20 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کما رہے ہیں۔’امازون‘ کمپنی کی دولت میں اضافے کے ساتھ اس کے گاہکوں اور فروخت ہونے والے مصنوعات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ برس اس کی فروخت ہونے والی مصنوعات کی تعداد ایک کھرب تک جا پہنچی تھی جب کہ اس کے اس کے آن لائن گاہکوں کی تعداد دس کروڑ سے زاید ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…