پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی گاڑیاں پکڑی جا رہی ہیں، رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو لاہور بند کر دیں گے، ن لیگ کے گلو بٹ ہمارے ورکرز کو تنگ کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا دعویٰ

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر وایم پی اے محمد شعیب صدیقی اورسینٹر فیصل جاوید نے مینارپاکستان پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات اور اس حوالے سے لاحق خدشات پر اظہار خیال کیا ، انہوں نے کہاکہ ہماری اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع میں ہماری گاڑیاں پکڑی جا رہی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو امن وامان کی ذمہ داری ان پر ہوگی،پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا

کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے ہیں ، انہیں سٹیج سے لے کر پنڈال تک تمام امور سے آگاہ کردیا گیا ہے ، اس کے باوجود اگر کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو سارا لاہور شہربند کردیں گے، ضلعی انتظامیہ کو اپنے روٹس اورگاڑیوں کے بارے میں بھی بتا دیا ہے لیکن صوبائی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تو اینٹ کا جوا ب پتھر سے دیں گے، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ن لیگ گلوبٹ ہمارے ورکرز کو تنگ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ہمیشہ پُر امن رہی ہے اور کبھی ایک گملا تک نہیں ٹوٹا لیکن اگر ہمیں بے جا تنگ کیا گیا تو پھر ضمانت نہیں دے سکتے ،شعیب صدیقی اور فیصل جاوید نے کہاکہ 29 اپریل کا جلسہ بذات خود عوام کا نااہلوں کے خلاف احتجاج ہوگا جو پُرامن ہوگا، انہوں نے اتوار کے جلسے کے لئے تفصیلی انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ خواتین کے لئے ریلوے سٹیشن کی طرف سے آنے والا راستہ مختص ہے اسی طرح مختلف علاقوں سے آنے والے پارٹی ورکرز کے لئے علیحدہ علیحدہ گیٹ رکھے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کا بس اڈے کے ساتھ انتظام کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ اس جلسے کو زیادہ سے زیادہ منظم اور عوام کے لئے آرام دہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جہاں شرکاء کے لئے کھانے اور پانی کا بندوبست بھی وافر مقدار میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…