بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ صفورا کے 2 ملزم سعد عزیز اور طاہر حسین اسکول بم حملہ کیس میں بری

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے 2 ملزمان کو نجی اسکول بم حملہ کیس میں بری کردیا گیا۔ ہفتہ کو کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرموں کے خلاف نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول پر دستی بم حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کالعدم القاعدہ کے ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے اور عدم شواہد پر سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور طاہر حسین منہاس عرف سائیں کو بری کردیا۔پولیس نے کہا کہ دونوں ملزمان نے 18 مارچ 2015 کو نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول پر دھماکا کیا تھا جس سے اسکول کی بیرونی دیوار تباہ ہوگئی تھی۔ ملزمان کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سعد عزیز اور طاہر حسین منہاس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، اسکول انتظامیہ نے بھی ملزمان کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی میں بھی ملزمان کو شناخت نہیں کیا جاسکا۔عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزم سعد عزیز کو اس سے قبل بھی ایک مقدمہ میں بری کیا جاچکا ہے۔ مجموعی طور پر سانحہ صفورا میں سزائے موت یافتہ سعد عزیز پر 10 اور طاہر منہاس پر 9 مقدمات درج تھے۔واضح رہے کہ 13 مئی 2015 کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں 8 مسلح افراد نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔ فوجی عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…