پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کردیا ،وطن عزیزرو رہا ہے کہ آؤ مجھے بچاؤ،سابق جنرل پرویز مشرف نے وطن واپسی سے متعلق دھماکہ خیز اعلان کردیا

28  اپریل‬‮  2018

راولپنڈی(این این آئی)سابق صدر اور آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھے عدالتوں میں جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے، میں ملک آؤں گا اور عدالتوں کا سامنا کروں گا۔راولپنڈی میں وکلا سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کی تمام عدالتوں، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے، مجھ پر سیاسی مقدمے قائم کیے جارہے ہیں، مجھے عدالتوں میں جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے ۔

میں ملک آؤں گا اور عدالتوں کاسامنا کروں گا۔سابق صدر نے کہا کہ آج اگر ملک کا موازنہ 2007 سے کیا جائے تو آج پاکستان رو رہا ہے کہ آؤ مجھے بچاؤ، پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے، ملک میں غریب کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اس کو صرف کچلا جا رہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں وہ قانون اپنے ہاتھ میں نا لے لیں، ہمارے حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، 2007 میں پاکستان ہر لحاظ سے عروج کی جانب جا رہا تھا،پاکستان کی حالت کو دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ میرے بیرون ملک اثاثے اور بینک اکاؤنٹس ہیں، میری منی ٹریل کی بات کرتے ہیں جو کہ صفر ہے، میں امیر شخص ہوں لیکن محلوں میں نہیں رہتا۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو وقت کے بہاؤ کو سمجھتا ہے اور ملک کی بہتری لیے اس کے آگے بند باندھتا ہے، میں پاکستان کیلئے جان کی بازی لگانے کیلئے تیار ہوں، مجھے اپنے اوپر مکمل یقین ہے کہ ملک کے لیے بہترین کرسکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…