جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے 24ملین روپے کی گاڑی تیار‘‘ چیف جسٹس ثاقب نثار کا اظہار برہمی، مجھے پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے، کس کس کے پاس سرکاری لینڈ کروزر ہے؟ ججز اور سرکاری افسروں کی تفصیلات طلب

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ججوں سمیت سرکاری افسروں کی لگژری گاڑیوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اہل نہیں تھے تو انہوں نے لینڈ کروزر کیوں لی؟ اگر ان کو گاڑی دے دی گئی تو سب لیں گے، اگر میں نے اپنے ادارے کو صاف نہ کیا تو دوسروں کے متعلق کیسے اقدامات اٹھا سکتا ہوں؟چیف جسٹس کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف

پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 ملین روپے کی گاڑی اور اس کی بلٹ پروفنگ کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس لاہور ہائیکورٹ اہل نہیں تھے تو انہوں نے لینڈ کروزر کیوں لی؟ اگر ان کو گاڑی دے دی گئی تو سب لیں گے، اگر میں نے اپنے ادارے کو صاف نہ کیا تو دوسروں کے متعلق کیسے اقدامات اٹھا سکتا ہوں؟وہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ججوں سمیت سرکاری افسروں کی لگژری گاڑیوں کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کر رہے تھے۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے بھی گاڑی لے لی جس پر چیف سیکرٹری نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 ملین روپے کی گاڑی لی ہے جس کی بلٹ پروفنگ جاری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے تو مجھے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے۔ اگر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اہل نہیں تھے تو انہوں نے لینڈ کروزر کیوں لی؟ اگر ان کو گاڑی دے دی گئی تو سب لیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سرکاری ملازمین کو گاڑیاں دینے کا فیصلہ کون کرتا ہے، چیف سیکریٹری نے بتایاکہ مختلف اداروں کے پاس لگژری گاڑیاں موجود ہیں، سرکاری افسران کو گاڑیاں دینے کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرتا ہے، ہائیکورٹ کے 2 سے 3 ججوں کو بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی گاڑی کو بلٹ پروف بھی کروایا جا رہا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نےپاکستان بھر کے سرکاری افسران کے پاس لینڈ کروزرز گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…