اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف یونیسکو کے چیئرپرسن منتخب ہوگئے۔پاکستان کے معروف کمپیوٹر سائنسدان اور پاکستان انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کو یونیسکو میں پاکستان کی چیئر کی سربراہی سونپ دی گئی۔ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ یہ
پاکستان کے لئے اہم اقدام ہے جسے بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، یہ میرے لئے ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس کام میں دنیا کی چار بڑی یونیورسٹیز کی خدمات لیں گے اور پاکستان میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت میں ترقی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے حالات کی بہتری کی تجاویز کی نشاندہی کریں گے۔