گدھے اور کتے کی کھالوں سے بھرے 200بورے برآمد ،ان کا گوشت کہاں فروخت کیا جاتا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

28  اپریل‬‮  2018

کراچی (آئی این پی ) کراچی پولیس نے کورنگی کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گدھے اور کتے کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر سیون اے میں واقع ایک گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے گدھے اور کتے کی کھالوں سے بھرے 200 بورے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جن میں ایک افغان باشندہ عبدالرحیم بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق افغان شہری نے پاکستانی شہری کی مدد سے یہ گودام لے رکھا تھا، ان کا گروہ بین الصوبائی ہے جو کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے کھالیں حاصل کرکے کراچی لاتا ہے اور یہاں سے کھالیں چین برآمد کردی جاتی ہیں۔افغان باشندے عبدالرحیم نے پولیس کو بتایا کہ یہ کھالیں کے پی کے اور پنجا ب کے مختلف شہروں سے لائی گئی ہیں یہ جانور وہاں ذبح کرکے ان کا گوشت ان ہی شہروں میں فروخت کردیا گیا تھا بعدازاں کھالیں چین بھیجنے کے لیے کراچی لائی گئی ہیں۔متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ ملک گیر گینگ ہے جو پاکستان کے مختلف شہروں سے کھالیں اکٹھی کرکے یہاں لاتا ہے تاہم یہ گینگ مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ کراچی کے پوش علاقوں میں واقع ہوٹلوں پر بھی گوشت سپلائی کرتا ہے ان 200 بوروں میں کم از کم 800 کھالیں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…