لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں ) چیف جسٹس آف پاکستان کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے دورے کے دوران ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر عائشہ نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال کی
خاتون ڈاکٹر عائشہ ان کی گاڑی کے سامنے آگئی اور اپنادکھڑا بیان کرنا شروع کردیا. چیف جسٹس نے مسئلہ سنا تو ڈاکٹر عائشہ نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اغوا ہوچکا ہے جسے بازیاب نہیں کرایا جارہا، ڈاکٹر عائشہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس کو درخواست بھی دی۔