راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کاآج 75 واں یومِ پیدائش ،دشمن کو کیسے نیست و نابود کیا ؟

28  اپریل‬‮  2018

ڈسکہ( این این آئی)سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف(نشانِ حیدر) کا 75 واں یومِ پیدائش آج منایاجائے گا ۔ میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943 ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے ۔19 اپریل 1964ء کو انہوں نے فوج میں کمیشن حاصل کیا اور فرنئیر فورس رجمنٹ میں تعینات کیے گئے ۔1965ء کو پاک بھارت جنگ میں انہیں ستارہ جرات عطا کیا گیا۔3دسمبر1971ء کو وہ سلیمانکی سیکٹر میں فرنئیر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت کر رہے تھے ۔

ان کو ایک اونچے بند پر قبضہ کرنے کی مہم سونپی گئی جہاں دوگاؤں گورمکھ کھیڑہ اور بیری والا زد میں آسکتے تھے۔ فوجی لحاظ سے اس جگہ کی بڑی اہمیت تھی اور اسی وجہ سے بھارت نے یہاں آسام رجمنٹ کی ایک کمپنی مامور کی تھی جسے ٹینکوں کے ایک اسکواڈرن کی مد د بھی حاصل تھی مطلوبہ پوزیشن تک پہنچنے کے لئے انہیں 30فٹ چوڑی اور10فٹ گہری دفاعی نیر کو تیر کر عبور کرنا اور دشمن کے بارودی سرنگوں کے علاقے سیے گزرنا تھا مگر میجر شبیر شریف نے اپنی کمپنی کے ساتھ یہ تمام مرحلے طے کر لئے اور 3دسمبر کی شام تک دشمن کو اس کی دفاعی قلعہ بندیوں اور خندوقوں سے باہر نکال دیا۔ اس معرکے میں دشمن کے 43 سپاہی مارے گئے اور 4ٹینک تباہ ہوئے ۔5اور6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر نے آسام رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر کو ہلاک کر کے اہم دستاویزات پر قبضہ کر لیا ۔6دسمبر کو دشمن ایک خوفناک جوابی حملہ کیا اس حملے میں میجر شبیر شریف مسلسل دشمن پر فائرنگ کرتے رہے اور 6دسمبر1971 ء کو شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے شہادت کے وقت میجر شبیر شریف کی عمر صرف 28برس تھی حکومتِ پاکستان نے انہیں ان کی اعلیٰ عسکری خدمات پر نشانِ حیدر کا اعزاز عطا کیا ۔میجر شبیر شریف لاہور میں میانی صاب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں ۔ میجر شبیرشریف شہید کا نشانِ حیدر کا اعزاز 3فروری 1977ء کو ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ان کی بیوہ نے حاصل کیا ۔پاکستان کی بری فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…