جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

آصف علی زرداری کے کزن علی حسن زرداری نے عملی سیاست کا آغاز کردیا، عام انتخابات میں کس حلقے اور جماعت سے امیدوار ہونگے؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

ٹھٹھہ(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کزن علی حسن زرداری نے عملی سیاست کا آغاز کردیا ہے ،علی حسن زرداری کو پی پی پی کے مقامی رہنماہ گل محمد سموں کی جانب سے سماں ہاوس پر ظہرانہ دیا گیا اس موقعے پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے ظہرانے میں شرکت کی ،

ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں علی حسن زرداری ساحلی پٹی کے صوبائی حلقے گھوڑاباری سے پی پی کے متوقع امیدوار ہیں اور سیاسی سرگرمیاں اس سلسلے کی کڑی ہے، اس سلسلے میں سماں ہاوس پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی حسن زرداری نے کہا ہے کے ہم عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں پیپلزپارٹی ٹھٹھہ اور سجاول سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ، حاجی علی حسن زرداری نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ کے باسیوں کی دی ہوئی عزت کو فراموش نہیں کرسکتے پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے عوام کا سماں ھاؤس کے ساتھ دل کا رشتہ ہے جسے کوئی جدا نہیں کرسکتا پ پ سندھ کے رابطہ رسیکٹری ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہاکہ ساحلی علائقون کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اورسمندر کے کناروں پر بند نجی تعاون سے لگائے تاکہ سمندری نقصانات پر قابو پایا جاسکے جنرل سیکرٹری ٹھٹھہ امتیاز قریشی بھورو سرکی نے کہاکہ 2018 کی الیکشن میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑے گی رابطہ مہم کا آغاز سے تمام اضلاع میں جلد الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ جائیں گی دھونس سے پاک الیکشن ہوئی تو پیپلزپارٹی ملک سے کامیابی کینئے باب رقم کریگی شیرازی برادران کی پ پ میں شمولیت کو سختی سے روکا جائے گا ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام آج بھی پ پ کے ساتھ ہے تمام تر جمہوری قوتیں شیرازی برادران کی روک تھام کریں گے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…