مسلم لیگ ن میں اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ،اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیاگیا

27  اپریل‬‮  2018

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ؤں کے درمیان اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ، وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے خلاف مسلم لیگ ن کا اپنا ہی ایم پی اے نواز ملک میدان میں آگیا ، رانا ثناء اللہ کا قریب ساتھی اور ممبر صوبائی اسمبلی نواز ملک نے وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے حلقہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

اور انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے ایک بار پھر اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں راناا فضل خان اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے درمیان ذاتی اختلافات پائے جاتے ہیں اور اس وجہ ایک دوسرے سے بات چیت بند ہے رانا فضل خان کی بیوی ایم پی اے ہیں وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ ان کی مخالفت میں مسلم لیگ ن کے ہی ایم پی اے محمد نواز ملک نے انکے انتخابی حلقہ میں خود ہی ایم این اے کی مہم کا آغاز کردیا ہے اور مرکزی دفتر بھی قائم کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے محمد نواز ملک کو مکمل طور پر رانا ثناء اللہ کی حمائت حاصل ہے ان ایک بھائی سٹی میئر بھی ہے اور ان کا انتخابی حلقہ حالیہ مردم شماری میں تقسیم ہوگیا ہے اور نواز ملک کے دو صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابی مہم کا آغاز کررکھا ہے جبکہ نواز ملک کا ایک بھائی اپنے حلقہ سے بلدیاتی انتخابی میں ہار گیا تھا ،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز ملک اپنے حلقہ کو چھوڑ اس لئے رانا افضل والے حلقہ سے امیدوار ہیں کہ ان کو خوف ہے یہاں سے وہ ہار جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے اعلان کے بعد متوقع ہے کہ پارٹی قیادت صر ف رانا افضل خان کو ہی ٹکٹ جاری کریگی لیکن اس حلقہ سے نواز ملک کی مہم وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے خلاف سازش ہے جس سے مقامی سطح پر اختلافات مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔تاہم یہاں پر تحریک انصاف کی جانب سے متوقع امیدوار سابق صوبائی وزیر راجہ ریا ض احمد اور سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا بھی میدان میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…