اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمرنے بجٹ میں بڑے نقائص کی نشاندہی کردی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے بجٹ میں بڑے نقائص کی نشاندہی کرتے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت نے نہیں بتایا کہ پانچ سو ارب روپے کے گردشی قرضے کیسے ادا کرے گی،حکومت نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس کے ذمے ایک کھرب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔

وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ2018-19ء پر اپنے رد عمل میں اسد عمر نے کہا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں بھی جھوٹے دعوے کیے گئے ،حکومت کی جانب سے نا کی جانے والی ادائیگیوں کا بجٹ میں ذکر تک نہیں کیا گیا، اسدعمر نے کہا کہ تیزی سے سکڑتے ذرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے بھی بجٹ بالکل خاموش ہے ، بجٹ کے ذریعے قوم کو نہیں بتایا گیا کہ ملک تیزی سے ایک بیل آؤٹ پیکج کی جانب بڑھ رہا ہے، لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی صریحا دروغ گوئی اور غلط بیانی سے کام لیا گیا، اسدعمر نے کہا کہ حکومت بجٹ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کر رہی تھی، جبکہ کروڑوں پاکستانی گرمی کے آغاز میں ہی بجلی سے محروم ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے مسترد کرنے کے باوجود ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا، اسد عمر نے کہا کہ امیر کبیرٹیکس چوروں ، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور کرپٹ عناصر کی معاونت کیلئے یہ اسکیم بجٹ میں شامل کی گئی ، دیوالیہ پن کے خطرے کے باوجود انرجی پراڈکٹس کی درآمد پراصرار کیا گیا، ایل این جی اور کوئلے کی درآمد کیلئے سہولیات دیتے وقت بیرونی طور پر دیوالیہ پن کے امکانات کو نظر انداز کیا گیا، اسدعمر نے کہا کہ چوروں کو ایمنسٹی اسکیم دیتے وقت عام شہریوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا،چینی پر انیس روپے فی کلو اور تیل اور فون کارڈز پر تقریبا چالیس فیصد ٹیکس دینے والی عوام کو قطعا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، درآمد شدہ پاوڈر ملک پر عوام سے پنتالیس فیصد تک ٹیکس کی شکل میں بٹورے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…