ایک اور نئی موٹر وے کا اعلان کردیاگیا، لاہور سے کس اہم شہر کو ملایاجائے گا،اربوں روپے مختص کردیئے گئے، حیرت انگیزانکشافات

27  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اور نئی موٹر وے کا اعلان کردیاگیا، لاہور سے کس اہم شہر کو ملایاجائے گا،اربوں روپے مختص کردیئے گئے، حیرت انگیزانکشافات،تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے بذریعہ نارنگ منڈی تا نارووال چار لین موٹر وے کے نئے منصوبے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مالاکنڈ سرنگ کی تعمیر کے نئے منصوبے کے لئے 2ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح ایک اور نئے شروع کئے گئے منصوبے جس کے تحت سکھر، روہڑی کے درمیان دریائے سندھ پر رابطہ شاہراہ اور پل کی تعمیر کے منصوبہ پر 2ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن کے 8 جاری اور 7 نئے مجموعی طورپر 15منصوبوں کے لئے 3 ارب 4کروڑ 63لاکھ 25ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے جاری منصوبوں پر 2 ارب 65کروڑ 87 لاکھ 13ہزار جبکہ نئے منصوبوں پر 38کروڑ 76لاکھ 12ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے۔آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مواصلات ڈویژن کے جاری 7 ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 8 ارب99 کروڑ72 لاکھ 40 ہزارروپے مختص کئے ہیں جس میں کراچی کے لئے میونسپل پارک صدر سے سرجانی پاور ہاؤس کے لئے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبہ کے لئے 8 ارب 89کروڑ 25لاکھ 70 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مواصلات ڈویژن کی طرف سے 3 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 ارب 48 کروڑ 36لاکھ 44 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کراچی پیکج کے تحت نئے منصوبوں کے لئے 5ارب روپے خصوصی طورپر مختص کئے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری شاہراتی منصوبے کے تحت چترال اور بمبروٹ تک 48 کلومیٹر طویل سڑک کی تزئین و آرائش و توسیع کے لئے 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ حکومت نے ایک اور منصوبے کے تحت بسمہ سے خضدار106 کلومیٹر طویل دو رویہ شاہراہ کی تعمیر کے لئے 2ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم الگ سے مختص کی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کالا شاہ کاکو سے لاہور 18.3 کلومیٹر طویل رنگ روڈ کے 6 رویہ تعمیراتی منصوبے کے لئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور اور کالا شاہ کاکو کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو رش جیسی مشکلات سے نجات مل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…