جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مئی اور جون میں تیارہوجائیں،پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں اس سال کتنی بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مئی اور جون میں تیارہوجائیں،پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں اس سال کتنی بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی،تفصیلات کے مطابق ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی تاہم سندھ اور بلوچستان اس سال بھی اچھی بارشوں سے محروم رہیں گے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا

جس میں ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ اس سال جنوب ایشیائی ممالک میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ملک کے شمالی علاقوں میں زیادہ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بارشیں کم ہوں گی۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ کراچی والے مئی اور جون میں شدید موسم کے لیے تیار رہیں اس دوران ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق سمندر کا درجہ حرارت بڑھنے سے ٹراپیکل سائیکلون کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلہ دیش میں مئی اور جون میں ٹراپیکل سائیکلون بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔دریں اثناء صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ تمام بلدیاتی ادارے مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل اپنے علاقو ں سے گندے پانی کے نکاس کے نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں تاکہ گندے پانی کے نکاسی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے فوری طور پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں،اگرکرپٹ مافیا دوبارہ نا جائز تجاوزات کے سلسلے میں مدد گار ثا بت ہو تو اس کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کوصفائی ستھرائی کے معاملے میں دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔بنیادی سطح پر عوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا نصب العین ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو سیز سے ناجائز تجا وزات کے خاتمہ کی رپورٹ طلب کی جائے گی اور اچانک انسپکشن کے دوران کسی قسم کی بھی کو تاہی پائی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…