تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں،ن لیگ کے اہم رہنما وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی اہم ترین اعلان کردیا

27  اپریل‬‮  2018

راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ میرے پی ٹی آئی میں جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے محض افواہیں پھیلا رہے ہیں،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار، درپیش مسائل حل کئے جائینگے، 7فیصد مزید سرکاری حج کوٹے کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی پریس کلب میں مرکزی لیبر یونین راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حج کوٹہ کا تناسب 67فیصد سرکاری اور 33فیصد نجی رکھا گیا تھا ،عدالت نے یہ کوٹہ 60فیصد سرکاری اور40فیصد نجی مقرر کر نے کے احکامات دیئے تھے، مزید 7فی صد سرکاری کوٹے کیلئے عدالت سے رجو ع کررکھا ہے ،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار ہے، درپیش مسائل حل کیے جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا بھر میں معاشی ،معاشرتی انقلاب محنت کشوں کی بدولت آئے ،شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کی وجہ سے مزدوروں کو حقوق ملے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنے کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت 31مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم ہم اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں مزدوروں کا ساتھ دیں گے ، آئین کے مطابق مزدوروں کو ان کا حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کسی فرد کیلئے نہیں تمام محکموں اور افراد پر لاگو ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے پی ٹی آئی میں جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے ،پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ خواجہ آصف سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے پہلے ہی خود کو کلیئر کیاتھا ،عمران خان (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے محض افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…