لاہور (این این آئی)عجیب و غریب اقتصادی سروے پیش کیا گیا ہے ،کہا جا رہا ہے کہ چوبیس ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے ۔ہمارے دور سے ڈیڑھ ارب ڈالر کم ایکسپورٹ ہے ،پانچ سال ہو گئے ہیں آج بھی ملک میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہے ،گیارہ ہزار میگاواٹ اگر شامل ہوئے ہیں تو بجلی سر پلس ہونی چاہئے ۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی روز گالی مت دیا کریں ،جب تک زندہ ہوں اپنی پارٹی سے وفادار رہوں گا ،عجیب و غریب اقتصادی سروے پیش کیا گیا ہے ،سی پیک کے منصوبوں کو پاکستان کے مفاد کے لئے استعمال کیا جائے اپنی جیبیں بھرنے کے لئے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان نے کہا کہ یکم مئی کو پریس کلب کے سامنے پیپلزپارٹی مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی ۔حق مانگنے والے ڈینگی ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں،پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب اقتصادی سروے پیش کیا گیا ہے ،کہا جا رہا ہے کہ چوبیس ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے ۔ہمارے دور سے ڈیڑھ ارب ڈالر کم ایکسپورٹ ہے ،پانچ سال ہو گئے ہیں آج بھی ملک میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہے ،گیارہ ہزار میگاواٹ اگر شامل ہوئے ہیں تو بجلی سر پلس ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں چار چار ماہ کا بجٹ دے رہی ہیں وفاقی حکومت ایک سال کا بجٹ دے رہی ہے یہ کیا مذاق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کے نئے ڈاکے سامنے آرہے ہیں اور فواد پنجاب کی 56کمپنیوں کا علی بابا ہے صاف پانی کمپنی پارکنگ کمپنی ہر جگہ کرپشن ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کو فکسڈ میچ کہا جا رہا ہے ،کیا عدالتی فیصلوں پر تنقید کا اختیار صرف پنجاب کے حکمرانوں کو ہے یا باقیوں کو بھی یہ اختیار دے دیا گیا ہے ۔سی پیک کے منصوبوں کو پاکستان کے مفاد کے لئے استعمال کیا جائے اپنی جیبیں بھرنے کے لئے نہیں ۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی روز گالی مت دیا کریں ،جب تک زندہ ہوں اپنی پارٹی سے وفادار رہوں گا ۔بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں کہ جانے والوں کو اب کبھی واپس نہیں کیا جائے گا۔