جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سب سے بڑے گماشتے بنے ہوئے ہیں‘رانا ثناء اللہ

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سب سے بڑے گماشتے بنے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں ایک ہی طرح کامیابی ہوسکتی ہے کہ (ن) لیگ کو ٹیکنیکل بنیادوں پر انتخابات سے دور رکھا جائے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی اہلیت سے متعلق درخواست کا فیصلہ سننے والے بنچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ جمہوریت کے حامی ہیں ۔

ان کے فیصلے کو متنازع بنایا جا رہا ہے، عمران خان صاحب نے پہلے کہا کہ بڑی وکٹ گرنے والی ہے اور اب یہ کہا جا رہا ہے کہ خواجہ آصف صاحب کا فیصلہ ہمیں پتہ تھا اس سے عدلیہ کا تشخص مجروح ہو رہا ہے۔ کل کے فیصلے کو جورنگ دیا جارہا ہے اس پر چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے، پی ٹی آئی یہ تاثر دے رہی ہے کہ عمران خان کو دو روز پہلے پتہ چل گیا تھا کہ ایک بہت بڑی وکٹ گر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ردعمل پر پھر یہ نہ کہا جائے کہ (ن) لیگ عدلیہ مخالف بات کرتی ہے اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے چیف جسٹس تحقیقات کروائیں، تحریک انصاف اور عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سب سے بڑے گماشتے بنے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے لوگ اپنے حلقوں میں یہ بات کرتے ہیں کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، اس کا منصف پاکستان کو بھی نوٹس لینا چاہیے، پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں ایک ہی طرح کامیابی ہوسکتی ہے کہ (ن) لیگ کو ٹیکنیکل بنیادوں پر انتخابات سے دور رکھا جائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ کا بے پناہ احترام کرتی ہے، نواز شریف نے چیف جسٹس صاحب کے کسی فیصلے پر بات نہی کی بلکہ ان کے بیانات کے حوالے سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی رائے ہے کہ پنجاب کو دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے، اگر دیگر صوبوں نے چار ماہ کا بجٹ پیش کیا تو ہم بھی چار ماہ کا پیش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…