اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کالندن کے ویمبلے سٹیڈیم کو 80کروڑپائونڈ میں بیچنے کا فیصلہ، فلہم فٹبال کلب کے پاکستانی نژاد امریکی مالک شاہد خان نے سٹیڈیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے بڑی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کا لندن کے ویمبلے سٹیڈیم کو 80کروڑ پائونڈ میں بیچنے کے اعلان کے بعد فلہم فٹبال کلب کے
پاکستانی نژاد امریکی مالک شاہد خان میں میں آگئے ہیں اور انہوں نے سٹیڈیم کو خریدنے میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے آفر کی ہے کہ وہ 50کروڑ پائونڈ کی ادائیگی کرینگے جبکہ فٹ بال ایسوسی ایشن درآمدی محصو ل اور میزبانی کا کاروبار اپنے پاس رکھ لے جس کی مالیت 30کروڑ پائونڈ بنتی ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن نے شاہد خان کی آفر کو مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر غور کیلئے وقت مانگ لیا ہے، توقع کی جا رہی ہے جلد ہی شاہد خان ویمبلے سٹیڈیم کے مالک ہونگے۔ واضح رہے کہ شاہد خان کا شمار دنیا کے 217ویں امیر ترین شخص کے طو ر پر ہوتا ہے ۔ شاہد خان ایک سیلف میڈ شخص ہیں اور انہوں نے یہ مقام اپنی انتھک محنت سے حاصل کیا ہے۔ آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ پاکستان سے امریکہ جاکر آباد ہونے والے شاہد خان شروع میں سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ڈش واشنگ کا کام کیا کرتے تھے جلد ہی انہوں نے اپنی انتھک محنت کی بدولت اپنا مقام بنا لیا۔ آج شاہد خان 170 ملین ڈالر کی پرتعیش کشتی کے مالک بھی ہیں اور امریکی نیشنل فٹبال لیگ ٹیم اور انگلینڈ کی فلہم فٹبال ٹیم کے بھی مالک ہیں۔آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ پاکستان سے امریکہ جاکر آباد ہونے والے شاہد خان شروع میں سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ڈش واشنگ کا کام کیا کرتے تھے جلد ہی انہوں نے اپنی انتھک محنت کی بدولت اپنا مقام بنا لیا۔ آج شاہد خان 170 ملین ڈالر کی پرتعیش کشتی کے مالک بھی ہیں اور امریکی نیشنل فٹبال لیگ ٹیم اور انگلینڈ کی فلہم فٹبال ٹیم کے بھی مالک ہیں۔