اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مری کےمخصوص ہوٹل سیرو تفریح کی آڑ میں فحاشی و عریانی کو فروغ دینے لگے، پنجاب کے کالجوں سے لڑکے لڑکیوں کے ٹرپس لا کر ان ہوٹلوں میں مخلوط ڈانس پارٹیاں اور میوزک شو کی آڑ میں اساتذہ بچوں کو بے راہ روی کا درس دینے لگے، مری مال روڈ ، پنڈی پوائنٹ اومخصوص ہوٹلز ڈیٹس پوائنٹس بن گئے، مری انتظامیہ سیاحت کے نام پر قانونی کارروائی
سے گریزاں، عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے مری میں سیاحت کے نام پر بے راہ روی کو روکنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مری میں فحاشی و عریانی کا سیلاب امڈ آیا ہے اور سر عام بے راہ روی کے مظاہرے عام دیکھنے میں مل رہے ہیں۔ اس بے راہ روی کا سب سے بڑا موجب پنجاب کے مختلف کالجوں سے آنے والے لڑکے لڑکیوں کے ٹرپس بن رہے ہیں۔ سیر وتفریح کی آڑ میں کالجوں کے میل اور فی میل اساتذہ فحاشی عریانی کو فروغ دینے کا سبب بن رہے ہیں۔ ٹرپ میں شامل لڑکیوں اور لڑکوں کے گروپ رات گئے تک ہوٹل انتظامیہ کی معاونت سے میوزک شو کی آڑ میں ڈانس پارٹی منعقدکرتے ہیں ان ڈانس پارٹیوں کے تماشائی میل اور فی میل ٹیچرز اور کالج اور یونیورسٹی کے لڑکے ہوتے ہیں ٹرپوں کی آڑ میں بچوں کو بے راہ روی کا درس دے رہے ہیں جبکہ مختلف مذکورہ کالجوں کے لڑکے اور لڑکیاں رات گئے تک مری مال روڈ ، پنڈی پوائنٹ اور ہوٹلوں میں ملاقاتیں کرتے ہیں جس سے فحاشی اور عریانی پھیل رہی ہے ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات کے باوجود مری انتظامیہ سیاحت کے نام پر قانونی کارروائی سے گریزاںہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مری میں سیاحت کے نام پر بے راہ روی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹرپ میں شامل لڑکیوں اور لڑکوں کے گروپ رات گئے تک ہوٹل انتظامیہ کی معاونت سے میوزک شو کی آڑ میں ڈانس پارٹی
منعقدکرتے ہیں ان ڈانس پارٹیوں کے تماشائی میل اور فی میل ٹیچرز اور کالج اور یونیورسٹی کے لڑکے ہوتے ہیں ٹرپوں کی آڑ میں بچوں کو بے راہ روی کا درس دے رہے ہیں جبکہ مختلف مذکورہ کالجوں کے لڑکے اور لڑکیاں رات گئے تک مری مال روڈ ، پنڈی پوائنٹ اور ہوٹلوں میں ملاقاتیں کرتے ہیں جس سے فحاشی اور عریانی پھیل رہی ہے ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات کے باوجود مری انتظامیہ سیاحت کے نام پر قانونی کارروائی سے گریزاںہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مری میں سیاحت کے نام پر بے راہ روی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔