سوچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹینینٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ مصر ، لیبیا ، شام ، یمن ، پاکستان اور افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ، جنگوں کی قیمت اور نقصانات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جنگی نقصانات کو یہ ممالک ابھی تک بھگت رہے ہیں، پاکستان کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گااور اب دوسروں کی جنگ نہ لڑنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔
جمعرات کو سوچی میں سیکیورٹی امور پر اعلیٰ سطح حکام کا 9واں بین الاقوامی اجلاس ہوا ، جس میں 118ممالک کے وفود نے شرکت کی، اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کی ۔اجلاس سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ مصر ، لیبیا ، شام ، یمن ، پاکستان اور افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ، جنگوں کی قیمت اور نقصانات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جنگی نقصانات کو یہ ممالک ابھی تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں، فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں سے زیادتی ہورہی ہے ، عالمی برادری کو کشمیریوں کی آہ وبکا اور اور چیخوں پر توجہ دینی ہوگی،پاکستان نے عالمی امن و سلامتی کے قیام میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لاتعداد قربانیاں دی ہیں، پاکستان کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گااور اب دوسروں کی جنگ نہ لڑنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہش مند ہے، تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹینینٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ مصر ، لیبیا ، شام ، یمن ، پاکستان اور افغانستان پر جنگیں مسلط کی گئی ، جنگوں کی قیمت اور نقصانات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے