لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں130عطائیوں کے ا ڈے بند کر دیے جبکہ متعددکے خلاف ایف آئی آربھی درج کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیمیں 13 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہیں اوران ٹیموں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ،حافظ آباد،ملتان،بہاولپور،ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہاؤالدین،بھکر، روالپنڈیاورلاہورکے مختلف علاقوں میں
گزشتہ روز 321 علاج گاہوں پرچھاپے مارے۔ان میں سے 130پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیا گیا ۔مزیدبرآں321میں سے101 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی میں کل 2,014علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور ان میں سے 799عطائیوں کے اڈوں کو بند کر دیاگیاہے۔دوسری جانب 322عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں۔