منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

احد چیمہ کیس ، اتنی دیر میں آپ کچھ نہیں کر پائے ، پیراگون کے متعلق کوئی فائل ہے تو بتائیں، 2 ہزار کنال اراضی آشیانہ کی پیراگون کو کیسے دی؟ نقشہ بنا کر واضح کریں ، عدالت کا استفسار

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے آشیانہ سکیم ہاؤسنگ سکینڈل میں سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی مزید توسیع کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کے حوالے کر دیا ۔ گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبو احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی حصار میں پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ نے اسلام آباد میں ایک پلاٹ ظاہر کیا تھا لیکن ایک اور پلاٹ بھی ہے، احد چیمہ کے علاوہ ان کے گھرانے کے دوسرے افراد کے نام پر بھی پلاٹ ہیں،احد چیمہ اور ان کی اہلیہ کے نام فارن کرنسی اکاؤنٹ بھی ہیں،احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے بھی اہم ریکارڈ ملا ہے،احد چیمہ کی بے نامی جائیدادیں بھی بنائی ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں لہٰذا جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے۔عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ اتنی دیر میں آپ کچھ نہیں کر پائے، پیراگون کے متعلق کوئی فائل ہے تو بتائیں،آپ کہتے ہیں کہ 2 ہزار کنال اراضی آشیانہ کی پیراگون کو دی اس کی تفصیل بتائیں نقشہ بنا کر واضح کریں کہ کتنی جگہ تھی اور کہاں تھی ۔ملزمان کے وکیل نے نیب کی جانب سے مزیدریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ میں نیب کو ملزمان کے خلاف کچھ نہیں ملا اور نہ کوئی الزام ثابت ہوا ہے۔احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کردی۔، عدالت نے تمام ملزمان کو 11 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…