اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز نعرے نشر کرنے پر تین چینلز کے خلاف پیمرا نے بڑا قدم اٹھا لیا، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ڈان نیوز، چینل 24 اور بول نیوز کوعدلیہ مخالف تجزیوں اورپاک فوج کے خلاف نفرت انگیز نعرے نشرکرنے پراظہاروجوہ کے نوٹس جاری کر دئیے ۔جمعرات کو ترجمان پیمرا کے مطابق ڈان نیوز کو حالات حاضرہ کے پروگرام نیوز آئی میں میزبان مہر بخاری اور شرکاء کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے

خلاف توہین آمیز تجزیہ کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا۔چینل 24 کے پروگرام پوائنٹ آف دی ویو وِد ڈاکٹر دانش کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر مبنی مواد چلانے پر اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب دائر کرنے کا حکم دیا گیا۔ اتھارٹی نے بول نیوز کو دو مختلف پروگراموں پراظہارِوجوہ کے نوٹس جاری کئے۔ پہلا اظہاروجوہ نوٹس حالات حاضرہ کے پروگرام ایسا نہیں چلے گا میں ریاست پاکستان مخالف اور پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز نعرے نشر پر جاری کیا گیا جبکہ دوسرا اظہارِ وجوہ نوٹس اسی پروگرام کے دوران اینکرپرسن عامر لیاقت کے ایک شخص سے انٹرویو کے دوران اخلاق باختہ اور تضحیک آمیز تبصرے کو بغیر تدوین کے نشر کرنے پر جاری کیا گیا۔ تینوں چینلز کی انتظامیہ کو 2مئی کو تحریری جوابدہی کے ساتھ ذاتی شنوائی کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے اور ذاتی شنوائی کیلئے پیش نہ ہونیکی صورت میں اتھارٹی ان چینلز کیخلاف پیمرا آرڈیننس 2002کی شق 27، 29 اور 30کے تحت یکطرفہ کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…